Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ملائشیا کا اسرائیل کو عالمی فوجداری عدالت لے جانے کا فیصلہ

کوالالمپور: ملائیشیا نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے رضاکاروں پر تشدد اور غیرانسانی سلوک پر اسرائیل کو انٹرنیشل کورٹ آف جسٹس آئی سی جے میں لے جانے کی تیاری کر لی۔ ملائیشیا کی ریاست سیلانگور کے وزیر اعلیٰ امیر الدین شاری نے کہا ہے کہ حکومت اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا قانونی کارروائی اس وقت شروع کرے گا جب وکلاء تمام شواہد اور دستاویزات مکمل کر لیں گے۔ ان کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا کے 400 سے زائد رضاکاروں کو بین الاقوامی پانیوں میں نشانہ بنایا گیا اور حراست میں لیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ رضاکاروں کو اغوا کیا گیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں اور اسی بنیاد پر معاملہ عالمی عدالت میں لے جایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی چارہ جوئی کے ساتھ ساتھ سفارتی دباؤ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کو تحفظ مل سکے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular