
واشنگٹن : امریکی عوام کی اکثریت نے ایران کے خلاف جنگ کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔نیویارک ٹائمز اور سینا کے سروے کے مطابق چونسٹھ فیصد امریکیوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کا فیصلہ کر کے غلطی کی۔ 53 فیصد امریکیوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس جنگی اہداف حاصل کرنے کے لیے واضح حکمتِ عملی موجود نہیں۔ سروے میں صدر ٹرمپ کی مقبولیت نچلی ترین سطح سینتیس فیصد پر آگئی ہے۔


































