
ماسکو: روس نے یوکرین پر بڑا حملہ کیا ہے جس میں اکتیس شہری ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ روس نے دن کے اوقات میں یہ اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے، جس میں دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں کو میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس نے چالیس سے زیادہ میزائل داغے ہیں۔روسی حملوں میں کیف کے چلڈرن اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ کمرشل اور رہائشی عمارتوں پر بھی میزائل داغےگئے۔ زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس میزائل اہداف کے بارے میں لاعلمی کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ جبکہ روسی وزارت دفاع نےدعویٰ کیا ہےکہ یوکرین میں دفاعی صنعتوں اور ایوی ایشن بیس کو نشانہ بنایا گیاہے۔
یوکرین نے گذشتہ روز روس کے اسلحہ گودام کو ڈرون سے نشانہ بنایا تھا۔


































