
کوئٹہ : خاران میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی کے دوران 4 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق زیریں جنگل میں سی ٹی ڈی اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ دہشتگرد نوشکی ایف سی کیمپ پر حملوں میں ملوث تھے، مبینہ دہشتگرد خاران اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے۔


































