Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

عزاداری کو محدود کرنے کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مجلس وحدت مسلمین

لاہور: مجلس وحدت مسلمین نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ عزاداری سید الشہداء ہماری عبادت ہے اس پر کسی قسم کی رکاوٹ اور پابندی قبول نہیں۔ مرکزی رہنماء علامہ سید مبارک علی موسوی اور صدر ایم ڈبلیو ایم لاہور نجم خان نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخوپورہ میں جلوس عزاء پر فائرنگ واقعے کیخلاف انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ واقعے میں ملوث قاتل دندناتے پھر رہے ہیں، ملت جعفریہ میں اس انتظامی غفلت اور لاپرواہی کیخلاف تشویش پائی جا رہی ہے، ان مٹھی بھر دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ میں تکفیری عناصر نے اسپیکر پر مساجد سے شیعہ نسل کشی کے اعلانات کیئے گئے لیکن انتظامیہ نے بے حسی کا مظاہرہ کیا اور کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، شیخوپورہ، تلہ کنگ، بصیر پور اوکاڑہ اور لاہور میں 10 محرم الحرام عزاداری پر حکومت و انتظامیہ کی جانب سے قدغن لگائی گئی۔ ان تمام غیر آئینی وغیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، تلہ گنگ میں مجالس برپا کرنے پر ایف آئی آر درج کرنا سراسر خلاف قانون ہے۔ ان بلاجواز اور غیر قانونی ایف آئی آرز کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری سیدالشہداء کو چار دیواری تک محدود کرنے کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular