Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا 12 جون کو استحکام پاکستان و عظمت شہداء کانفرنس کا اعلان

گلگت : مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان نے 12 جون کو یادگار شہداء پر استحکام پاکستان اور عظمت شہداء کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ اسکردو میں صوبائی صدر آغا علی رضوی کی زیر صدارت صوبائی و ضلعی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں آغا علی رضوی نے ملک میں بڑھتی ہوئی بد امنی، بم دھماکے اور شیعہ جوانوں کی ماورائے عدالت جبری گمشدگیوں کی نئی لہر کو بیرونی مداخلت کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا۔شرکا نے امریکی مداخلت، شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگی، گلگت بلتستان میں عوامی زمینوں کی بندر بانٹ کے خلاف اور سانحہ 1988 سے لیکر سانحہ پشاور تک بے گناہ شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے استحکام پاکستان اور عظمت شہداء کانفرنس کی منظوری دی۔ شرکا نے نو منتخب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کو مبارک باد دی اور بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آپ کی بابصیرت قیادت میں منظم ہوکر چلنے کا تجدید عہد کیا- شرکاء نے امامیہ طلباء کو جدوجہد کے پچاس سال مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی- شہید ڈاکٹر محمد نقوی اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular