
اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ فیصلہ نصاب کمیٹی کنوینیر و مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ متنازعہ نصاب تعلیم کے ذریعے ہمارے آئینی حق کو چھینا گیا ہے۔ اس معاملے پر جلد ہی عدالت جائیں گے عدالت عالیہ پاکستان کے کروڑوں شہریوں کے حقوق سلب ہونے پر حکم امتناع جاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم کے حوالے سے ملک گیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا پہلا باضابطہ آن لائن اجلاس 10 اپریل کو ہوگا۔برادر نثار علی فیضی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے مرکزی دفتر میں نصاب ڈیسک قائم کیا ہے جو اسی ہفتے اپنے کام کا آغاز کرے گا۔اجلاس نے فیصلہ کیا کہ عوامی آگاہی مہم اور اصلاح نصاب تحریک کے سلسلے میں کتابچہ اور وال پوسٹر شایع کئے جائیں گے۔


































