
مقبوضہ بیت المقدس : حماس نے فلسطینی صدر محمود عباس اور غاصب صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بنی گانٹس کے درمیان ملاقات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مظلوم فلسطینی قوم کے پشت میں خنجر قرار دیا ہے، حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا کہ محمود عباس کی بنی گانٹس سے ملاقات کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اور یہ فلسطین کی آزادی کیلئے شہید ہونے والے شہداء کے خون سے غداری ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطین اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس قومی اقدار سے پیچھے ہٹ گئے ہیں اور غاصب صیہونی رژیم کی فیس سیونگ میں مصروف ہیں، عبداللطیف القانوع نے فلسطینی قوم کے تمام حلقوں سے محمود عباس کے اس توہین آمیز اقدام کے خلاف مشترکہ محاذ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ محمود عباس فلسطینی قوم کے نمائندے نہیں بلکہ صرف اپنی ذات کی نمائندگی کر رہے ہیں۔


































