امریکا ایرانی عوام کا خبیث ترین دشمن ہے، امریکی حکام جھوٹے، بے شرم، لالچی، سنگ دل، بے رحم اور دہشت گرد ہیں، ہمیں دشمنوں کی عداوتوں پر تعجب نہیں
امریکا کوروناوائرس سے نمٹنے میں ایران کی مدد کی پیشکش کررہا ہے،اگر اس کے پاس کچھ ہے تو اسے اپنے عوام کیلئے استعمال کرنا چاہئے، عید بعثت پر خطاب
تہران(نیوز ڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امریکا کوایرانی عوام کا سب سے زیادہ خبیث دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام جھوٹے، بے شرم، لالچی، سنگ دل، بے رحم اور دہشت گرد ہیں جبکہ مغرب نے بھی کبھی بھی سماجی انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا، عید بعثت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عید نوروز کے موقع پر اپنے سالانہ خطاب میں ولی امر مسلمین نے کہا کہ آج کے دور میں بھی ہمیں دشمنوں کی عداوتوں پر تعجب نہیں کرنا چاہئے اور ہمارے دشمن بہت زیادہ ہیں جو تعجب کی بات نہیں، ہمارے دشمن آپس میں ایک ہیں اور بہت سے ملکوں کی انٹیلی جنس ایجنسیاں ہمارے خلاف کام کر رہی ہیں، البتہ دشمنوں کے ان اقدامات کی وجہ سے ہمارے عقائد اور مستحکم ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ پیغمبر خدا ؐکے بارے میں خداوند عالم کی پیشین گوئی اور وعدہ پوری طرح سے سچ ثابت ہوا ہے،انہو ں نے کہا کہ امریکی حکام نے کئی بار یہ بات کہی ہے کہ ہم ایران کو دوا اور طبی ساز وسامان کے میدان میں مدد دینے کیلئے تیار ہیں لیکن ایرانی حکام ہم سے درخواست کریں، پہلی بات تو یہ کہ کورونا وائرس سے نمٹنے میں امریکاکو خود ادویہ اور طبی ساز و سامان کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اگرامریکا کے پاس کچھ ہے تواسے اپنے مریضوں اور شہریوں کے لئے استعمال کرنا چاہیئے،انہوں نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم پر الزام لگ رہا ہے کہ کورونا خود تم لوگوں کی پیداوار ہے، مجھے نہیں معلوم کہ اس الزام میں کتنی سچائی ہے لیکن ایسے حالات میں کون عقلمند، تم پر بھروسہ کرے گا؟،انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام بلا شبہہ صابر اور ثابت قدم ہیں اور گذشتہ چالیس برسوں کے تجربات نے ثابت کیا ہے کہ ملک ہر طرح کی مشکلات اور چیلنجوں کا ہر سطح پر مقابلہ کرنے کی پوری توانائی رکھتا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- مغرب نے کبھی سماجی انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں…
مغرب نے کبھی سماجی انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا،(ولی امر مسلمین)
-
Ilyas - مارچ 27, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 15
- 0 minute read


































