
کراچی: کراچی میں دعا زہرہ کے والدین کو طویل قانونی جدوجہد کے بعد بیٹی سے ملنے کی اجازت مل گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی فیملی کورٹ نے کم عمر بچی کی اغوا کے مقدمے میں مدعی مہدی کاظمی کی بیٹی سے ملاقات کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے بیٹی سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے فیصلہ سُنایا ہے کہ بچی کے والدین مہینے میں 2 بار بیٹی سے مل سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ورغلا کر اغوا کی گئی دعا زہرا کو بازیاب کروانے کے بعد اسے دارالامان بھیج دیا گیا تھا۔


































