Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

لندن: فلسطین حامیوں کو دہشت گردی کے الزام میں سزا سنائے جانے کا امکان

لندن: برطانیہ میں فلسطینی حامی تنظیم فلسطین ایکشن کے کارکنوں کو دہشت گردی کے الزام میں سزا سنائے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق جیوری سے اس الزام کو خفیہ رکھا گیا تھا۔
فلسطین ایکشن کے چار کارکنوں کو دہشت گردی کے الزامات میں سزا دیے جانے کا انکشاف رپورٹنگ پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد سامنے آیا۔ لندن کی وول وچ کراؤن کورٹ میں مقدمہ کی سماعت کے دوران جیوری نے ملزمان کو صرف املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں قصور وار قرار دیا تھا۔ رپورٹنگ پابندیاں ختم ہونے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ عدالت سزا سناتے وقت مقدمے میں دہشت گردی سے تعلق شامل کرنے کی کوشش کرے گی۔ اس اقدام کے تحت ملزمان کو زیادہ سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بیشتر کارکن پہلے ہی تقریباً اٹھارہ ماہ حراست میں گزار چکے ہیں۔ میڈیا پر پابندیوں کے باعث یہ انکشاف سامنے نہیں آسکا تھا کہ عدالت نے ملزمان کو اپنے اقدام کا جواز پیش کرنے سے روک دیا تھا۔ جس کی وجہ سے ملزمان یہ مؤقف پیش نہیں کر سکے کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کے غزہ میں جرائم کو روکنے کیلئے کارروائی کی تھی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular