Sat Oct 10, 2026

ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل

روزانہ کی خبریں

لاہور کو 2 ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر غور، حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے، اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

لاہور (نیٹ نیوز) لاہور میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مینجمنٹ کی علیحدہ موثر پالیسی مرتب کر لی گئی ہے۔ لاہور کو پیر سے دو ہفتوں کیلئے مکمل بند کرنے کی تجویز پر اتفاق ہو گیا ہے تاہم وزیراعظم کل حتمی منظوری دیں گے۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق لاہور کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، صورتحال کو ایوان وزیراعلیٰ سے مانیٹر کیا جائے گا۔ ماہرین پر مشتمل گروپ کی سفارشات کی روشنی میں لاہور کیلئے علیحدہ ماڈل بنا لیا گیا۔ خصوصی کمیٹی نے پیر کے روز سے دو ہفتوں کے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے، تاہم حتمی منظوری وزیراعظم کل دیں گے۔ جیو ٹیگنگ میں زیادہ کیسز اور متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے، ان علاقوں کو بند کیا جائے گا یا پابندیاں عائد کی جائے گی۔ علاوہ ازیں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین ون، جی سیون ٹو، تھری اور غوری ٹاؤن میں کورونا کیس بڑھ رہے ہیں، اس کے علاوہ لوئی بھیر، جی ایٹ اور آئی ایٹ میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈی سی کا کہنا ہے کہ کیسز کنٹرول نہ ہوئے اور ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ان علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری کے رہائشیوں کو 24 سے 36 گھنٹے دے رہے ہیں، ان علاقوں کے رہائشی کل رات تک راشن وغیرہ کے انتظامات کرلیں، سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، صرف میڈیکل اسٹورز اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی ہوں گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular