
تل ابیب: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی ردعمل کے خوف سے تل ابیب میں زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ حملہ ہونے کا انتظار کرنا ایک ایسا اعصاب شکن دباؤ ہے جس نے صیہونی آبادکاروں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ حملے سے زیادہ اس کا انتظار زیادہ وحشت ناک ہے۔ صیہونی روزنامہ یدیعوت احرونوت نے لکھاکہ ممتاز ڈاکٹر اسپتالوں کو چھوڑ رہے ہیں۔ یونیورسٹیوں میں بھی فیکلٹی ممبر تلاش کرنا ممکن نہیں ہے۔ مقبوضہ علاقوں کے صیہونی آبادکار مسلسل خوف و ہراس میں زندگی گزار رہے ہیں۔ نفسیاتی مراکز صحت میں لوگوں کا ہجوم بڑھ رہا ہے۔


































