
طرابلس : لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ پر دارالحکومت طرابلس میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے تاہم وہ محفوظ رہے۔ الحدث ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر گولی چلائی۔ حملے کی کوشش کا معاملہ پراسیکیوٹر جنرل کو تحقیقات کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس واقعے کی تصدیق ہونے کے بعد لیبیا پر کنٹرول حاصل کرنے کی غرض سے پیدا ہونے والا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں عبدالحمید الدبیبہ کو اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ قومی اتحاد کی حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا جس کا مقصد دسمبر میں انتخابات تک انتظامی امور سنبھالنا تھا۔ تاہم انتخابی عمل کی ناکامی کے بعد سے حلیف جماعتیں اقتدار حاصل کرنے کی کوششوں میں ہیں۔


































