
ریاض : سعودی عرب نے لبنان کا سفارتی بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے اپنا سفیر دوبارہ بیروت بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ یہ فیصلہ لبنان میں اعتدال پسند قومی سیاسی قوتوں کی اپیلوں اور لبنانی وزیر اعظم کے سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی یقین دہانی کے بعد کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت جمہوریہ لبنان کی عرب دنیا کے ساتھ گہرے تعلقات کی واپسی کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔ سعودیہ کی پیروی میں کویت نے بھی اپنے سفیر کی بیروت واپسی کا اعلان کردیا۔


































