
یمن کی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ کے اہم رہنما نے مختلف ممالک سے آکر مقبوضہ فلسطین میں آباد ہونیوالے صیہونی یہودیوں کو کہا ہے کہ اگر بقیہ زندگی سکون سے گزارنا چاہتے ہو تو جہاں جہاں سے آئے واپس اپنے ممالک کو لوٹ جاؤ۔ انصار اللہ کے سیاسی شعبے کے رہنما حزم الاسد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مقبوضہ فلسطین کے میں آکر آباد ہونیوالے صیہونیوں کو مخاظب کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ اگر رات کو چین کی نیند سونا چاہتے ہو تو قبرص چلے جاؤ، یا جہاں سے بھی آئے ہو وہاں لوٹ جاؤ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ جب تک صیہونی رجیم غزہ میں مظالم بند نہیں کرتی، اس وقت تک یمن سے مسلسل حملوں کی بندش کے بارے میں بھول جاؤ۔
واضح رہے کہ یمنی افواج غزہ جنگ سے لیکر اب تک مسلسل فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور باب المندب سے کسی بحری جہاز کو اسرائیل کی طرف جانے یا وہاں سے آنے کی اجازت نہیں دے رہی۔


































