تل ابیب: اسرائیلی پارلیمنٹ نے سات اکتوبر حملوں میں مبینہ طور پر ملوث فلسطینیوں کے لیے خصوصی فوجی عدالت کے قیام اور سزائے موت کا قانون منظور کر لیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے تحت سات اکتوبر حملوں کے مقدمات چلانے کے لیے خصوصی فوجی عدالت قائم کی جائے گی۔ قانون عدالت کو شواہد اور گواہی سے متعلق معمول کے قانونی طریقہ کار میں تبدیلی کا اختیار بھی دیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس قانون کے تحت نسل کشی کے جرم میں سزا پانے والوں کو سزائے موت دی جا سکے گی۔ مستقبل میں قیدیوں کے کسی بھی تبادلے کے معاہدے کے تحت ان کی رہائی پر مکمل پابندی ہوگی۔ قانون کو حکومتی اتحاد اور اپوزیشن دونوں کی حمایت حاصل رہی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- 7 اکتوبر حملوں کے الزام میں فلسطینیوں کو پھانسی دینے…
7 اکتوبر حملوں کے الزام میں فلسطینیوں کو پھانسی دینے کا قانون منظور
-
Raza Musani - مئی 13, 2026
- بین الاقوامی خبریں
- 11
- 0 minute read


































