
بیروت : صیہونی فوج کی دھمکیوں کے باوجود لبنانی شہریوں کی بڑی تعداد واپس جنوبی علاقوں میں پہنچ گئی۔ معاہدے کا اعلان ہوتے ہی دارالحکومت بیروت اور دیگر علاقوں میں پناہ گزین شہریوں نے واپسی کا سفر شروع کردیا تھا۔ بمباری سے متاثرہ بعلبک۔ صور اور دیگر علاقوں کو جانے والے راستوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں۔ صیہونی فوج نے جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان کے دس دیہات کو ممنوعہ علاقے قرار دے دیا ہے اور علاقہ مکینوں کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں اپنے ٹھکانوں پر تعینات رہے گی وہ ان دیہات میں اپنے گھروں کو واپس نہ جائیں۔


































