Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

لاہور: یوم شہادت امام حسن(ع) پر جامعتہ المنتظر میں سیمینار کا انعقاد

وفاق المدارس الشیعہ اور شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے سیمینار منعقد ہوا۔ مقررین نے کہا حضرت امام حسن علیہ السلام کی تعلیمات کو اپنا کر باہمی اختلافات کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے سیمینار جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوا۔ سیمینار میں حافظ کاظم رضا نقوی، مولاناعاصم مخدوم، علامہ اصغر عارف چشتی، مولانا عبدالبصیرآزاد، قاسم علی قاسمی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا امام حسن علیہ السلام دینِ اسلام کے درخشندہ ستارے ہیں، سیدنا حضرت حسن علیہ السلام کا اخلاق امام الانبیاﷺ کے حُسنِ اخلاق کا نمونہ ہے۔ سیمینار کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔ سیمینار میں مولانا مرید حسین، مولانا شبیر نقوی، علامہ قاری خالد محمود، زاہد بخاری، مولانا عبدالرحمٰن، شاہ زادہ احسن گیلانی بھی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular