Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

لاہور: خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں سالانہ قدس کانفرنس کا انعقاد

لاہور: خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے سالانہ القدس کانفرنس بعنوان ”قدس، اتحاد بین المسلمین کی علامت“ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ سندر شریف علامہ پیر سید محمد حبیب عرفانی چشتی، جامعہ عروہ الوثقی سے ملک شفقت عباس، سابقہ ممبر پارلیمنٹ اور رہنما مجلس وحدت مسلمین زہرا نقوی، مفتی عاشق حسین، سربراہ ادارہ منہاج الحسین لاہور علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، چیئرمین تحریک وحدت اسلامی پاکستان صاحبزادہ پیر ملک پرویز اکبر ساقی، چیئرمین ادارہ منہاج الاسلام الحاج پیر اختر رسول قادری، سیکریٹری جنرل علماء مشائخ رابطہ کونسل برہان الدین احمد عثمانی، بیرسٹر عامر حسین، چودھری افتخار کمبوہ، احمد جواد فاروق رانا، عالمی امور کے ماہر سید محمد مہدی، علامہ محمد حسین گولڑوی سمیت نامور سیاسی، مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مقررین نے اپنے خطاب میں باہمی اتحاد کو فروغ دینے اور مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے سمیت عالمی صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے باہمی اتحاد پر زور دیا۔ قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور مہران موحدفر نے کہا کہ اب مسئلہ فلسطین صرف فلسطینوں کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے، اور "عالمی یوم القدس” دنیا میں فلسطینی عوام کے فطری اور بنیادی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں، دہشتگردی، نسلی عصبیت اور ناانصافی کیخلاف عالمی مزاحمتی تحریک کی ایک علامت بن گیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular