
کویت سٹی : کویت میں ایک بار پھر سیاسی بحران نے سر اٹھالیا۔سیاسی کشمکش کے دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمد جابر العلی اور نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ الشیخ احمد المنصور نے وزیر اعظم الشیخ صباح الخالد الصباح کو استعفی پیش کر دیے ہیں۔ دونوں وزراء نے کہا کہ عام ماحول سیاسی منظر نامے میں جھگڑوں اور ہنگامہ آرائی سے بھرا ہوا ہے۔ الشیخ حمد جابر العلی نے کہا کہ ہم موجودہ ماحول میں مزید کام نہیں کر سکتے۔ انہوں نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ اصلاحات کا حصول تقریباً ناممکن ہو گیا ہے کیونکہ ایگزیکٹو باڈیز کی طرف سے مجموعی اصلاحات میں رکاوٹوں کی وجہ سے اب مزید کام ممکن نہیں۔ مجلس امہ کے ارکان پوچھ گچھ کے آلے کو من مانی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔


































