
متاثرین کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز ہو چکی،متاثرہ افراد میں تو چین پہلے نمبر پر ہے لیکن ہلاکتوں میں اٹلی پہلے اور اسپین دوسرے نمبر پر ہیں
3 ارب لوگ گھروں میں محصو ر،کھیل،شوبز،اقتصادیات،ثقافت سمیت ہر شعبہ متاثر،کہیں کرفیو،کہیں لاک ڈاؤن اور کہیں عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل
کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر میں 20 ہزار کے قریب افراد کی جان لے لی جبکہ متاثرین کی تعداد ساڑھے چار لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے، متاثرہ افراد میں تو چین پہلے نمبر پر ہے لیکن ہلاکتوں میں اٹلی پہلے اور اسپین دوسرے نمبر پر ہیں، دنیا کے بیشتر ممالک کو اس خوفناک وائرس نے جکڑ لیا، دنیا کے 3 ارب لوگ گھروں میں محصو ر ہیں،کئی ممالک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے،کھیل،شوبز،اقتصادیات،ثقافت سمیت کوئی شعبہ وائر س کے عذاب سے ب


































