
نئی دہلی : بھارت کے مسلم رہنماؤں نے کرناٹک ہائیکورٹ کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کو مایوس کن قراردیا ہے, آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے سے متفق نہیں کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے سے اختلاف کرنا میرا حق ہے۔امید ہے کہ درخواست گزار سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے، امید ہے آل انڈیا مجلس پرسنل لاء بورڈ اور مذہبی تنظیمیں بھی اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گی مقبوضہ کشمیر کی سیاسی رہنما محبوبہ مفتی نے کہا کہ کرناٹک ہائیکورٹ کا حجاب پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے۔ خواتین کو با اختیار بنانے کی باتیں کرنے کے ساتھ انکے انتخاب کے حق سے انکار کر رہے ہیں محبوبہ مفتی نے یہ بھی کہا کہ یہ صرف مذہب کا معاملہ نہیں بلکہ آزادی انتخاب کا معاملہ ہے۔


































