
کرناٹک : بھارتی ریاست کرناٹک میں اپنے کالج میں حجاب پہننے کے حق کے لیے زعفرانی مفلر پہنے انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ جانیوالی طلبہ مسکان کی جرات و بہادری کو سراہنے کے لیے مختلف تنظیموں نے انہیں اعزازات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تامل ناڈو میں مسلمانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تںظیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ مسکان کو فاطمہ شیخ ایوارڈ دیں گے۔ واضح رہے فاطمہ شیخ تقسیم ہندوستان سے پہلے برصغیر کی پہلی مسلمان معلمہ اور سماجی کارکن تھیں۔
تامل ناڈو کی تنظیم تامل ناڈومسلم منیترہ کزہگم کابیان میں کہنا تھا کہ مسکان کو بحیثیت انڈین شہری اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے بہادری سے ڈٹ جانے پرمسکان کو ایوارڈ دیا جارہا ہے۔ دوسری جانب انڈین ریاست جھاڑکھنڈ کی ایک اور سماجی تنظیم انجم ابرار فاؤنڈیشن نے مسکان کے لیے ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔


































