
کراچی :آئی ایس او کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام ماہ رمضان میں قرآن شناسی کے حوالے سے مختلف مساجد میں دروس کا انعقاد کیا گیاہے، نوجوانوں کے لیے دین شناسی کے عنوان سے رمضان کلاسز کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے، آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نائب صدر مصطفیٰ رئیسی نے ایک بیان میں کہا کہ مظلومین جہاں بلخصوص فلسطین، یمن و کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مرکزی القدس ریلی کا انعقاد 27 رمضان المبارک جمعتہ الوداع کے موقع پر کیا جائے گا، القدس ریلی نمائش تا تبت سینٹر شام 4 بجے نکالی جائے گی، جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔مرکزی ریلی کے اختتام پر مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان زاہد مہدی خطاب کریں گے۔


































