
کراچی : کراچی کے علاقے تیسر ٹاؤن کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور 4 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنجال گوٹھ میں قائم گھر میں چھاپا مارا، دشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پرفائرنگ کردی فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جن کاتعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے گھر میں ایک خاتون اور بچی بھی موجود تھیں جن کو با حفاظت نکال لیا گیا ، دو زخمی اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے.


































