Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

کراچی: آئی ایس او کے تحت ولادت امام حسن کی مناسبت سے دعوت افطار کا اہتمام

کراچی (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن نے سید شبابِ اہل جنت نواسہ رسولؐ حضرت امام حسن علیہ السلام کی ولادتِ با سعادت کے موقع پر دعوت افطار کا اہتمام کیا۔ جس میں شہر بھر سے عہدیداران، اراکین و سابقین امامیہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دعوت افطار کے شرکا سے خطاب میں آیت اللہ غلام عباس رئیسی کا کہنا تھا کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسن علیہ السلام کی ذاتِ مبارکہ ایک مکمل دستور زندگی اور نوجوان نسل کیلئے قابل تقلید ہے، جوانان عالم کو چائیے کہ وہ سیرت امام حسن علیہ السلام کا بغور مطالعہ کریں اور اپنی زندگی کو امام حسن علیہ السلام کی سیرت میں ڈھالنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبر اکرمؐ نے جس قدر لوگوں کو زبانی اور عملی طور پر اہلبیتؑ کی عظمت اور شان بتائی ہے، اتنی کسی اور کی نہیں بتائی، تاکہ جب لوگ اہلبیتؑ سے واقف ہوں گے، ان کے قریب ہوں گے، ان کی باتوں اور گفتگو کو سنیں گے، ان کی سیرت و زندگی و عمل و کردار دیکھیں گے، تو لوگ خود بھی باکمال اور اچھے اخلاق و کردار کے مالک بنیں گے۔ دعوت افطار میں مولانا مرزا یوسف حسین کی زیر اقتداء باجماعت نماز مغربین ادا کی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر مولانا صادق عباس جعفری، جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی رہنما شبر رضا ایڈووکیٹ، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے چیئرمین علامہ نثار احمد قلندری، مولانا باقر زیدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular