Sun Oct 18, 2026

فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار

روزانہ کی خبریں

کراچی دہشت گردوں کے نشانہ پر، کھارادر میں بم دھماکا، خاتون جاں بحق، 11 زخمی

کراچی: شہر قائد میں ایک ہفتے کے دوران دہشت گردی کی دوسری اور ایک ماہ میں تیسری بڑی واردات نے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا.شہر کے اہم تجارتی مرکز کھارادر میں دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے، دھماکے سے کئی موٹر سائیکلوں اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچا دھماکا میمن مسجد کے نزدیک اقبال مارکیٹ کے قریب ہوا ہے، دھماکے میں کھارادر تھانے کی موبائل کو نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے سے کچھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس نے کہا کہ دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا تھا اور دھماکے کی جگہ پر ساری کپڑے کی دکانیں ہیں۔اداروں نے دھماکے میں مبینہ طور پر استعمال کی گئی موٹر سائیکل کاپتا لگالیا۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے موٹر سائیکل کے مالک کی تلاش میں گلستان جوہرمیں چھاپا مارا گیا ہے۔چھاپے میں معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل کامالک پرویز رحمان چھ ماہ قبل انتقال کرگیا ہے، انتقال کے بعد موٹر سائیکل نوکر صابر کو دیدی تھی صابر کی گرفتاری کیلئے قریبی گوٹھ میں چھاپہ مارا گیا لیکن وہ چھاپے سے قبل ہی فرار ہوگیا اس کا فون نمبر بھی بند ہے۔بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آئی ای ڈی ڈیواٸس بم موٹر سائیکل سیٹ کے نیچے فریم میں نصب تھی،جسے ریموٹ کنٹرول ڈیواٸس کی مدد سے آپریٹ کیا گیا، بم کا مجموعی وزن تقریباً ساڑھے چار کلو گرام ہے، بم کے ساتھ تقریباً آدھا کلو بال بٸیرنگ بھی استعمال کیۓ گۓ۔دہشت گردوں کا ہدف پولیس موبائل تھی، بم کو اس وقت تباہ کیا گیا جب پولیس موبائل بم نصب موٹر سائیکل سے تقریباً ڈیڑھ قدم کے فاصلے پر تھی، رکشہ درمیان میں آنے سے موبائل بچ گئی. دھماکے سے پولیس موبائل، رکشہ اور 5 موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا.

مزید پڑھیے

Most Popular