Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

کملا ہیرس بھی اسرائیل نواز، اسرائیل کو اسلحہ فراہمی روکنے کی مخالفت کردی

واشنگٹن : امریکی صدارتی امیدوار اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس نے امریکی اتحادی اسرائیل کو اسلحہ فراہمی روکنے کی مخالفت کردی۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کملا ہیرس جب سے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے بائیڈن کی جگہ پر صدارتی امیدوار بنی ہیں ان کے حوالے سے اسرائیل کے حق میں آنیوالا یہ بیان ٹھوس اور اہم بیانات میں سے ایک ہے۔ ان کا یہ بیان اس واقعے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جب ان کی تین ہفتوں پر محیط انتخابی مہم کے دوران غزہ جنگ کے مخالفین اور فلسطینیوں کے حامیوں نے انہیں ایک ریلی میں گھیر لیا اور کے ان ساتھ نامناسب انداز اختیار کیا۔
قومی سلامتی کے لیے مشیر فلگورڈن نے ایکس پر کہا ہے کملا ہیرس اسرائیل کو اسلحہ فراہمی پر پابندی کی حمایت نہیں کرتی ہیں، نائب صدر بڑی واضح ہیں کہ اسرائیل ایران اور ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ساتھ لڑنے اور اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے.
واضح رہے کملا ہیرس پر ڈیمو کریٹس کی ایک بڑی تعداد کا دباؤ موجود ہے کہ وہ جوبائیدن کی اسرائیل کی کھلی حمایت کی پالیسی کو تبدیل کریں، یہ ایشو مشی گن میں بطور خاص اہم ہے، جہاں عرب ووٹروں کی بھی بڑی تعداد موجود ہیں، مشی گن کے لوگ فلسطینیوں کے خلاف جنگ کے سخت مخالف ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular