
کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کےدروازے پرخودکش حملے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا اس کی گونج دور دور تک سنی گئی۔ عمارت اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بھگدڑ مچ گئی۔جس وقت دھماکا ہوا اُس وقت سرکاری ملازمین اور مختلف کاموں کے سلسلے میں آنے والی شہریوں کی بڑی تعداد عمارت میں موجود تھی۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی طالبان اہلکاروں نے عمارت کا محاصرہ کرلیا۔ اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ طالبان کاکہنا ہے خودکش بمبار عمارت میں داخل ہونا چاہتا تھا ناکامی پرخود کواڑالیا زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے دھماکوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔


































