
کابل : افغان دارالحکومت کابل میں دھماکوں سے 6 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق پہلا دھماکا قلعہ نو میں ایک تعلیمی مرکز ممتاز ٹریننگ سینٹر کے سامنے ہوا۔ چند ہی لمحوں بعد کچھ دور واقع عبدالرحیم شہید ہائی اسکول کے سامنے دوسرا دھماکا ہوا،یہ دھماکا اسوقت ہوا جب اسکول سے طلبا باہر نکل رہے تھے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ ممتاز ٹریننگ سینٹر پر دستی بم سے دھماکا کیا گیا۔


































