Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی بمباری سے صحافیوں کی گاڑی تباہ، 5 صحافی شہید

غزہ : غزہ میں صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ تازہ حملوں میں پانچ صحافیوں سمیت دس فلسطینی شہید اور تیس زخمی ہوگئے۔ جنگی طیاروں نے نصیرات کیمپ میں العودہ اسپتال کے سامنے صحافیوں کی گاڑی پر بم برسادئے۔ اسرائیلی حملے میں پانچ صحافی شہید ہوگئے۔ صحافیوں کا تعلق القدس ٹی وی سے ہے جو اسپتال پر حملے کی کوریج کررہے تھے۔ صحافیوں میں فادی حصونا۔ ابراہیم الشیخ۔ محمد الاضیح۔ فیصل ابو القمسن اور ایمان الجادی شامل ہیں۔ صیہونی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اسلامی جہاد کے کارکنوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ادھر غزہ سٹی میں میزائل حملے میں پانچ فلسطینی شہید اور تیس زخمی ہوگئے۔ کمال عدوان اسپتال کے قریب نصب بم کے دھماکے سے ایک خاتون نرس زخمی ہوگئی۔
غزہ کے شہری دفاع نے کہا کہ اسرائیلی فورسز رات کے وقت رہائشی عمارتوں پر حملوں میں اضافہ کر رہی ہیں۔ جس سے بہت سے لوگ مارے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular