Sun Oct 18, 2026

فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار

روزانہ کی خبریں

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے، عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور ہم شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں موقع بھی فراہم کیا۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہمارا اور ساتھیوں کا عمران خان کے ساتھ ہمیشہ رہے گا، ہم ہر وہ کام کریں گے جس سے ملک اور پنجاب کا فائدہ ہوگا، کبھی کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے ہماری پارٹی پی ٹی آئی کو نقصان پہنچے۔ ایک سوال کے جواب میں پرویز الہیٰ نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اشارے کی وجہ سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تو یہ اچھی خبر ہے، میری کوشش ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’عمران خان نے مرکزی صدر کا عہدہ دینے کی بات کی ہے اُس پر جلد کام مکمل کرلیا جائے گا۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ پرویز الہیٰ کو پاکستان تحریک انصاف کا صدر بنایا جائے گا جس کی سینئر قیادت نے پارٹی آئین کے مطابق منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا کہ ’پرویز الہی اور اُن کے ساتھی بشمول اراکین ہمیشہ عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوئے ہیں، جس کی انہیں قیمت بھی ادا کرنا پڑی۔

مزید پڑھیے

Most Popular