
کراچی : جعفریہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل بلوچستان اور سندھ کے سیلاب زدگان کی مدد میں پیش پیش ہے۔ جنرل سیکریٹری جے ڈی سی فاؤنڈیشن ظفر عباسیوں کے مطابق امدادی سامان کی کئی کھیپ ریل اور ٹرکوں کے ذریعے بھیجی جاچکی ہیں۔ امدادی سامان میں خشک راشن، کپڑے اور ادویات شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے ڈی سی اور کراچی ریلوے کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ہم روزانہ کی بنیاد پر بذریعہ ٹرین بھی امدادی سامان بلوچستان روانہ کررہے ہیں۔ اُنہوں نے اپیل کی کہ جے ڈی سی راشن، پکے ہوئے کھانے، ٹینٹ اور خیموں کی متاثرین سیلاب تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اس نیک کام میں آپ بھی ہمارا ساتھ دیجیے۔ امداد کیلئے جے ڈی سی نے مختلف بینکوں کے اکاؤنٹس نمبر جاری کئے ہیں جس میں امداد جمع کرائی جاسکتی ہے۔


































