Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

لاہور میں جماعت اسلامی کا دھرنا 16 روز میں داخل ہوگیا

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا لاہور میں دھرنا 16 ویں روز بھی جاری ہے۔ دھرنے کے باعث چیئرنگ کراس فیصل چوک کو عام ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا ہے۔ دھرنے میں کارکنوں اور رہنماؤں کی آمد و رفت کا سلسلہ دن بھر جاری رہتا ہے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کی تین ستمبر کو ہڑتال کامیاب کرانے کے لیے تاجر رہنماوں کے ساتھ ملاقاتیں جاری ہیں۔ ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کے خاتمے تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات جماعت اسلامی کی جانب سے راولپنڈی لیاقت باغ میں جلسہ کیا گیا، جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک کا آئندہ لائحہ عمل اسلام آباد لانگ مارچ کی کال ہوگا۔ ترجمان جماعت اسلامی نے بتایا کہ تین ستمبر کی ہڑتال کے بعد ملک بھر سے کارکن لاہور پہنچیں گے اور لاہور سے اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ کیا جائے گا اور اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس، آئی پی پیز کو ادائیگیاں سب دھونس، دھاندلی اور لوٹ مار ہے، یہ غریب عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک لیوی ٹیکس کا خاتمہ نہیں ہوتا اور آئی پی پیز کو ادائیگیاں بند نہیں ہوتیں، ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular