Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

یہ طوفان سے پہلے کی خاموشی ہے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا نام لیے بغیر دھمکی آمیز پیغام میں کہا ہے کہ یہ طوفان سے پہلے کی خاموشی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے مفاد میں ہے کہ وہ جلد امن معاہدے تک پہنچے ۔جلد امن معاہدہ نہ ہوا تو تہران کو بہت برے وقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
فرانسیسی نشریاتی ادارے بی ایف ایم ٹی وی کو ٹیلیفونک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ تہران معاہدے تک پہنچنے میں دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ یہی اس کے مفاد میں ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ معاہدہ جلد ہو پائے گا یا نہیں۔ تاہم اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران کے لیے صورتحال انتہائی خراب ہو سکتی ہے۔ امریکی صدر کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام اور جاری تنازع کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں لیکن اب تک کوئی حتمی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ چند گھنٹوں میں یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ ایران کے خلاف دوبارہ حملے کیے جائیں یا نہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular