Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، لبنان پر حملے میں 8 افراد شہید

بیروت: اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیئے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔ لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے طائر شہر پر فضائی حملے کیے، رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔
اسرائیل نے جنوبی لبنان کے قصبے شرکیہ میں بھی حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج کی جانب سے انخلا کی وارننگ جاری کیے جانے کے بعد جنوبی لبنان کے شہر صور میں شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے، جس میں سول ڈیفنس کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بے گھر ہونے والے افراد کے لیے قائم پناہ گاہیں اپنی گنجائش پوری کر چکی ہیں اور انہیں مزید متاثرین کی آمد کے باعث دباؤ کا سامنا ہے۔
جنوبی لبنان کے شہر صور کے لیے اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کی گئی انخلا کی وارننگ کو غیرمعمولی اہمیت دی جا رہی ہے، کیونکہ پہلی بار اس میں شہر کے مسیحی اکثریتی علاقے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ اقدام اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو اور اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک واضح پیغام سمجھا جا رہا ہے کہ اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیروت پر مزید حملوں کو محدود کرنے میں کردار ادا کیا ہو، تاہم اسرائیل اب بھی جنوبی لبنان میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دوسری جانب ایران مسلسل یہ مؤقف اختیار کر رہا ہے کہ لبنان میں ہونے والی پیش رفت کا خلیجی خطے میں کسی بھی ممکنہ معاہدے سے براہِ راست تعلق ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular