
واشنگٹن : امریکا نے اسرائیل کی ایران معاہدے کی تفصیلات تک رسائی کی درخواست مسترد کردی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران مفاہمتی یادداشت تک رسائی کی باضابطہ درخواست کی تھی جسے امریکا نے مسترد کر دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا نے قومی سلامتی کے حساس معاملے پر اسرائیل کو معاہدہ دکھانے سے انکار کیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے امریکی فیصلے کو حیران کن قرار دیا۔


































