
مناما : آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ بحرینی عوام غاصب صیہونیوں کی موجودگی کو ایک لمحے کے لئے بھی برداشت نہیں کریں گے۔ صیہونی وزیراعظم کے دورہ بحرین پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے کہا کہ بحرینی قوم اس دورے کے خلاف ہے اور وہ نفتالی بینیٹ کو اپنے ملک میں ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔جمعیت الوفاق کے نائب سربراہ حسین الدیھمی نے کہا ہے کہ بحرینی عوام فلسطینی اہداف کی حمایت کرتے رہیں گے اور وہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی سطح کے تعلقات کی بحالی کو تسلیم نہیں کریں گے۔ بحرینی عوام باعزت زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور آزادی کے حصول، ملک میں سیاسی و مالی بدعنوانی نیز عوامی سرمائے کی لوٹ مار روکنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ حکومت بحرین، ملک کے اہم مراکز پر صیہونیوں کو بیٹھا رہی ہے اور اُس نے ملک میں اثر و رسوخ کی چابی ان کے حوالے کردی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہمیشہ مخالفین کو کچلنے پر آل خلیفہ حکومت کی مذمت کی ہے اور ملک کے سیاسی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔


































