
تل ابیب: صیہونی حکومت نے آئرلینڈ کی جانب سے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے اور غزہ میں اسرائیلی حملوں کی مذمت پر ڈبلن میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ڈبلن میں سفارت خانے کو بند کرنے کا فیصلہ آئرش حکومت کی انتہائی اسرائیل مخالف پالیسیوں کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ سار نے مزید کہا کہ آئرلینڈ نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات میں سرخ لکیر کو عبور کیا ہے اسرائیل تعلقات میں ان لوگوں کو ترجیح دے گا جو اسرائیل کے مفادات اور اقدار سے ہم آہنگ ہوں۔
آئرش وزیراعظم سائمن ہیرس نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ہیریس نے مزید کہا کہ آئرلینڈ امن ۔ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کا حامی ہے۔ کچھ بھی ہوجائے وہ اس سے توجہ نہیں ہٹائے گا۔


































