
غزہ: صیہونی جنگی طیاروں نے رات بھر غزہ پر بمباری جاری رکھی۔ آتش وآہن کی بارش سے درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ طیاروں نے اسپتالوں اور ایمبولنسز کو بھی نشانہ بنایا، ڈھائی سو سے زائد فلسطینی شہید اور دو ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔ فلسطینیوں نے اسپتالوں کو نشانہ نہ بنانے کی اپیل کردی۔
دوسری جانب حماس کا آپریشن طوفان الاقصیٰ پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ دوسرے دن ڈیڑھ سو سے زائد راکٹ تل ابیب پر داغے گئے۔ بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان سے اسرائیلی حکام ہل کر رہ گئے۔ ہلاکتیں 300 تک جاپہنچیں، سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں 26 فوجی بھی شامل ہیں۔ حماس نے سینکڑوں اسرائیلیوں کو جنگی قیدی بنالیا ہے۔ غزہ کے نزدیک بائیس مقامات پر اسرائیلی فوجیوں اور مجاہدین میں جھڑپیں جاری ہیں۔


































