
بیروت : حزب اللہ کی بھرپور کارروائی کے بعد صیہونی فوج نے لبنان پر وحشیانہ حملے شروع کردئے۔ تازہ حملوں میں کئی لبنانی شہید وزخمی ہوگئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے طائر۔ ضاحیہ۔ حیرات ہریک۔ بیروت کے مضافات اور دیگر علاقوں پر بمباری کی اور کئی عمارتوں کو تباہ کردیا۔ حملوں میں کئص لبنانی شہید اور زخمی ہوگئے۔ ادھر صیہونی فوج نے جنوبی بیروت میں حیرات ہریک پر بمباری کے بعد رہائشیوں کے لیے جبری انخلاء کے نئے احکامات جاری کیے ہیں۔
حزب اللہ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل میں نہاریہ اور راس النقورہ مینں درجنوں راکٹ داغے ہیں۔ ادھر شمالی الجلیل کے دیگر علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے۔ گذشتہ روز بھی حزب اللہ نے اسرائیل کیخلاف اب تک کی سب سے بڑی کارروائی کی تھی اور تین سو چالیس راکٹوں اور ڈرونز سے اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔ جس سے سترہ اسرائیلیوں کے زخمی ہونے کے علاوہ شدید نقصان ہوا۔


































