بیروت : اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر تین فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ حملوں میں لبنانی ڈرون سائٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق توپ خانے اور لڑاکا طیاروں کے مدد سے کفارکیلا، رمیش اور رمیہ کے دیہاتوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس سے حزب اللہ کے زیر استعمال کئی عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق حزب اللہ کے اسرائیل پر حملے کی صلاحیت کے خاتمے تک اسرائیلی فوج دفاعی حملے جاری رکھے گئی۔ حملوں کے جواب میں حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوج کی چوکیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیل کے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، حزب…
اسرائیل کے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، حزب اللہ کا بھی جوابی وار
-
Raza Musani - اگست 16, 2024
- بین الاقوامی خبریں
- 3
- 0 minute read


































