
صنعا: اسرائیل نے ایک بار پھر یمن کے ساحلی شہر حدیدہ پر فضائی حملہ کردیا۔ جنگی طیاروں کے حملے میں تین شہری شہید اور نوے سے زائد زخمی ہوگئے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے تیل کے ذخیرے اور پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا۔ حملے سے تیل کے ذخیرے میں آگ بھڑک اٹھی۔ یمنی فوج نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو حملے کی قیمت چکانا پڑے گی۔ اسرائیلی حملے یمن کو فلسطین اور غزہ کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔ ایران نے بھی یمن میں صیہونی جارحیت کی مذمت کی۔


































