
بیروت : اسرائیل نے رات گئے ایک بار پھر لبنان پر فضائی حملہ کردیا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں تین اضلاع کو نشانہ بنایا۔لبنانی میڈیا کے مطابق محمدیہ۔ قصریہ۔ اور برکات جبیر پر بم برسائے۔ جبکہ جزین پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔ حملوں میں جانی اور مالی نقصان کا فی الوقت اندازہ نہیں لگایا جاسکا ۔اس سے پہلے اسرائیل نے جنوبی لبنان میں سو سے زائد حملے کئے۔ اسرائیلی ہوائی جہازوں نے وادی بقا میں دو گھنٹوں تک کئی اہداف کو نشانہ بنایا۔


































