
غزہ: اسرائیل جنگی طیاروں کے حملوں میں تیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ صیہونی فوج نے رفح میں اردان کے اسپتال پر بم برسا دئے جس کے نتیجے میں دس فلسطینی شہید ہوگئے۔ نصیرات کیمپ پر فضائی حملے میں نو فلسطینی جان سے گئے جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔صیہونی فوج نے بیت حنون اور شمالی غزہ میں رہائشی مقامات کو نشانہ بنایا۔
ادھر خون جما دینے والی سردی میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا۔ مرنے والے بچوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 45 ہزار 484 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 8 ہزار 90 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔


































