
غزہ : صیہونی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں۔ مختلف مقامات پر بمباری سے پانچ بچوں سمیت تیرا فلسطینی شہید اور دس زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے رات گئے نصیرات اور غزہ سٹی میں خیمہ بستی پر بم برسائے جبکہ محفوظ قرار دئے گئے علاقے المواصی کو بھی صیہونی فوج نے نشانہ بنایا۔ رفح اور جبالیہ پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی . اسرائیلی حملوں میں چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد پینتالیس ہوگئی ہے۔ جبکہ مجموعی طور پر اکاون ہزار تین سو فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔


































