
غزہ : جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی دہشت گردی جاری ہے ۔ اسرائیلی حملوں اور فائرنگ سے حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے سمیت سات فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے غزہ کے محلہ الدرج میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے عزام الحیہ سمیت دو افراد شہید ہوگئے۔ محلہ الزیتون پر قابض اسرائیل کے ڈرون حملے میں تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مواصی میں قابض اسرائیل کے ڈرون نے ایک شہری گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی جام شہادت نوش کر گیا۔ خان یونس میں ایک اور اسرائیلی حملے میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔


































