
بیروت : اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی میزائل سائٹس پر حملہ کیا. جس میں تین افراد شہید ہوگئے ہیں۔ حملے کے جواب میں حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ ایک ڈرون حملے میں اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگیا۔ جس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی کی اہم ائیربیس پر حملہ کیا ہے جس میں اسرائیلی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔


































