
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی آباد کاروں نے پولیس اہلکاروں کی حفاظت میں ایک بار پھر مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ آبادکاروں کی بڑی تعداد مسجد کے احاطے میں گھس گئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ آباد کار گروہوں کی شکل میں مقدس مقام میں داخل ہوئے۔ پورے کمپاؤنڈ میں اشتعال انگیز دورے کیے اور تلمودی رسمیں ادا کیں۔ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کو مسجد سے باہر نکالنے کیلئے ان پر حملہ کیا۔ ادھر اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے کہا ہے کہ وہ یروشلم کے پرانے شہر میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں ایک عبادت گاہ تعمیر کریں گے۔ وہ پہلے بھی کئی بار مسجد کی جگہ ٹیمپل ماؤنٹ بنانے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔


































